5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مادام تساؤ عجائب گھر میں انکا مجسمہ سجایا جانا اعزاز ہے،ریتھک روشن
جنگ نیوز -
لندن ... بالی وڈ کے معروف اداکار ریتھک روشن کہتے ہیں کہ مادام تساؤ کے مومی عجائب گھر میں ان کا مجسمہ سجایا جانا ان کے لیے اعزاز ہے۔امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بعد بالی وڈ کے ایک اور معروف اداکار ریتھک روشن کا مجسمہ مادام تساؤ کے مومی عجائب گھر میں سجا دیا گیا ہے، لندن میں اپنے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد ریتھک روشن ممبئی پہنچے جہاں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپنے کیریر کی ابتدا ہی میں یہ اعزاز ملنا ان کے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب انھیں یہ پیشکش ہوئی تو ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی اوروہ یہ فیصلہ انھوں نے اپنے مداحوں پر چھوڑ دیا کہ مجسمے کے لیے ان کی کس فلم کے کرادر کا انتخاب کیا جائے۔مداحوں کی اکثریت نے ان کی فلم دھوم کے کردار آریان کے حق میں ووٹ دیا۔مادام تساؤ کے عجائب گھر میں ہر مجسمہ 20 ماہرین کی 4 مہینے کی محنت کے بعد تیار ہوتا ہے اور اس پر تقریباٍ 2 کروڑ روپے لاگت آتی ہے۔