5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسرائیل اورفلسطینی حکام میں سال2008 کی ملاقات منظر عام پر
جنگ نیوز -
دوہا ... مسئلہ فلسطین کے متعلق اسرائیل اورفلسطینی حکام کے درمیان 2008 میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔عرب ٹی وی کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق15 جون2008 کو فلسطینی صدرمحمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم ایہود المرٹ درمیان ملاقات ہوئی تھی،ملاقات میں امریکی حکام بھی موجود تھے۔دستاویزات کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس انتظامیہ نے اسرائیل کو پیش کش کی تھی۔ مقبوضہ بیت المقدس کے علاوہ گردونواحکی تمام بستیوں کو اسرائیلی اپنے ساتھ ملا لے اور فلسطین کو آزاد ریاست قرار دیا جائے۔دستایزات میں سینئر فلسطینی مذاکرات کاراحمد کیورائےQurie کا کہناہے کہ فلسطین کی جانب سے پہلی مرتبہ اس قسمکی پیش کش اسرائیل کوکی گئی تھی، انہوں نے کہاکہ فلسطین کے سابق صدر یاسر عرفات کے دو ر حکومت میں بھی اس قسم کی پیش کش نہیں کی گئی تھی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر محمود عباس نے حالیہ ایک بیان میں اس پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے طرف سے مقبوضہ بیت المقدس پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ،اور بیت المقدس فلسطینیوں کا ہے۔