تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امرتسر: 51 جوڑوں کے اجتماعی شادی کی تقریب

جنگ نیوز -
امرتسر: 51 جوڑوں کے اجتماعی شادی کی تقریب

امرتسر…بھارت کے شہر امرتسر میں 51 جوڑے اجتماعی شادی کی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اجتماعی شادی کی تقریب ایک سماجی تنظیم کی جانب سے منعقد کی گئی۔ جس میں 51 جوڑوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔تقریب میں شریک جوڑوں کے روایتی عروسی ملبوسات نے ہر طرف خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے ۔اس موقع پر ایک جوڑے کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات کا اہتمام ہونا چاہیے تا کہ غریبوں اور استطاعت نہ رکھنے والوں کی زندگی میں بھی خوشی کے یہ پل آسکیں۔سماجی تنظیم کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو ضروریات زندگی کا سامان بھی فراہم کیا گیا


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.