تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خیبر ایجنسی:گرلز پرائمری اسکول دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا

جنگ نیوز -
پشاور…خیبرایجنسی میں شدت پسند عناصر نے ایک گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا خیزمواد سے تباہ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ کنڈاؤ خیل میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو شدت پسندوں نے دھماکا خیز مواد نصب کرکے تباہ کیا۔ دھماکے سے اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایجنسی بھر میں شدت پسندوں کی جانب سے تباہ کیئے جانے والے اسکولوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے جن میں زیادہ تر گرلز اسکول شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.