5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز دو دن کیلئے بند
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان ریجن میں ہفتہ وار سی این جی کی بندش کے باعث پیر اور منگل کے لئے سی این جی اسٹیشن بند کر دئے گئے ۔ گیس لوڈمنجیمنٹ کے تحت آج صبح 6 بجے سے ہی ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال ، لیہ ، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان اور چیچہ وطنی میں تمام سی ۔ این ۔ جی اسٹیشنز کو دو روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے جو سوموار اور منگل کو بند رہنے کے بعد بد ھ کی صبح 6 بجے صارفین کے لئے کھول دئیے جائیں گے ۔ سی ۔ این ۔ جی کی دو روزہ بندش سے ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی دو روز کے لئے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ سی ۔ این ۔ جی کے صارفین کو بھی سی ۔ این ۔ جی کی بندش سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔