5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی سی بی،انکوائری کمیٹی کو قانونی نوٹس بھیجوں گا، ذوالقرنین کا نیا پیغام
جنگ نیوز -
لندن…وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کا فیس بک پر نیا پیغام آگیا ہے، نئے پیغام میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور انکوائری کمیٹی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانب اشارہ کیا ہے۔ لندن میں مقیم پاکستانی وکٹ کیپر نے سماجی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا ہے کہ وہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو قانونی نوٹس بھیجنے کے لئے تیار ہیں، بورڈ نے دماغی توازن درست نہ ہونے کا کہہ کر انکی دل آزاری کی ہے، ذوالقرنین حیدر کا مزید کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی میں شامل لوگوں کو بھی نوٹس بھیجا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے دوران وہ ٹیم کو چھوڑ کر لندن چلے گئے تھے جہاں انہوں نے پناہ کے لئے درخواست دے رکھی ہے۔