تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انکم ٹیکس اہلکاروں کے پریانکا چوپڑا،کترینہ کیف کے گھروں پر چھاپے

جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ کی نامور خوبرو اداکاراؤں پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کا ستارہ گردش میں آگیا ہے۔۔ممبئی میں ان دونوں اداکاراؤں کے رہائشگاہ اور دفاتر پر انکم ٹیکس حکام نے چھاپے مارے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کی رہائش گاہ اور دفاتر پر الصبح ساڑھے سات بجے انکم ٹیکس کے اہلکاروں نے چھاپا مارا۔ان اہلکاروں نے ان جگہوں کی پوری طرح تلاشی لی۔فوری طور پر چھاپوں کی وجوہات اور ان اداکاراؤں کے ردعمل کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.