5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلیا،ریاست وکٹوریہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری
جنگ نیوز -
سڈنی…آسٹریلیا میں سیلاب کے تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں۔ سیلابی ریلا ریاست وکٹوریہ میں گاؤں دیہات روندتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے سے ریاست وکٹوریہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہورہا ہے۔سیلابی پانی ریاست کے جن علاقوں سے بھی گزر رہا ہے وہاں تباہی مچ رہی ہے۔سیلابی پانی کا رخ اب ریاست کے سوان ہل گاؤں کی جانب ہے۔اس علاقے کے مکین ممکنہ طور پر مزید بدترین حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیاری کررہے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے تین دریا گزرتے ہیں اس لیے صورتحال انہتائی خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ممکنہ خطرے کے پیش نظر علاقہ مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔