تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مظفرآباد میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے2افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
مظفرآباد … مظفرآباد میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر بس کردلہ سے مظفرآباد آرہی تھی کہ ائر پورٹ کے قریب ڈرائیورسے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور پچیس افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں اسکول کے طلبا بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفر آباد اور عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈرائیور زخمی حالت میں موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.