5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسٹیل ملز کیس، سیکرٹری انڈسٹری اور سیکرٹری کامرس کو طلب کر لیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز کیس میں صرف چپڑاسیوں اور کینٹین والوں کو پکڑا گیا، کیا 22 ارب روپے کا نقصان ان کی وجہ سے ہوا ہے ۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس خلیل الرحمان رمدے اور جسٹس ثائر علی پر مشتمل تین رکن بنچ نے اسٹیل ملز کرپشن کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے کہا کہ اسٹیل ملز میں 22 ارب روپے کی کرپشن ہوئی اور ایک سال گزرنے کے باوجودابھی تک ذمہ داروں کا تعین کیوں نہیں کیا گیا ، انہوں نے سیکرٹری انڈسٹری اور سیکرٹری کامرس کو آج طلب کر لیا ہے۔