تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جھنگ:متاثرین سیلاب کیلئے دیا جانیوالاسامان اسکول میں سجادیاگیا

جنگ نیوز -
جھنگ…یونیسیف کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کیا جانیو الا امدادی سامان جھنگ کے ا یک سرکاری اسکول میں متاثرین کا منتظر ہے۔ملک میں سیلاب آیا تو لاکھوں افرادبے گھر ہوئے جو اب بھی مختلف شہروں میں امدادکے منتظر ہیں،لیکن جھنگ میں تو صورتحال ہی کچھ مختلف ہے۔گورنمنٹ ایلمنٹری اسکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں امدادی سامان توہے لیکن صرف سجاوٹ کیلئے۔محکمہ تعلیم کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چند ہفتے قبل سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے لاکھوں روپے مالیت کے سامان کے تین ٹرک گورنمنٹ ایلمنٹری اسکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں لائے گئے ا مدادی سامان میں کمبل ،چٹائیاں ،واٹر کولر ، ہاٹ پاٹ ،اسٹیشنری اور روز مرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیا شامل ہیں لیکن طویل عرصے سے اب تک یہ سامان متاثرین تک نہیں پہنچایاجاسکاہے۔تمام سامان کو اسکول کے چار کمروں میں رکھوا کر انہیں لاک کر دیا گیا ہے۔اسکول کے ہیڈ ماسٹر غلام شبیر کے مطابق امدادی سامان کے ٹرک ملتان سے لائے گئے ہیں اور اس سے زیادہ وہ اس کے بارے میں نہیں جانتے کیونکہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نے یہ سامان اپنی نگرانی میں اسکول میں رکھوایا ہے جسے جلد اٹھا لیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.