تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایشیائی ملکوں میں ذیابیطس کا مرض تیزی سے بڑھتاجارہاہے،تحقیق

جنگ نیوز -
لندن …ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جو دل کے مرض کی بنیادی وجہ سمجھا جاتا ہے ۔حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایشیائی ملکوں میں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ذیابیطس کا مرض بڑھتا جارہاہے ۔تحقیق کاروں کے مطابق ایشیائی ممالک میں جینیاتی وجوہات کی بنا پر ٹین ایجرز اور نوجوانوں میں ذیابیطس کا مرض بڑھتا جارہا ہے ،جس پر قابو پانے کیلئے معمولات زندگی میں تھوڑی سی تبدیلی اور خوراک کے استعمال میں احتیاط بے حد اہم ہے۔اس سلسلے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے کنٹرول کا سب سے بہترین طریقہ پابندی کے ساتھ دوا کا استعمال ،ایکسر سائز اور چہل قدی کرنا ہے ۔اس کے ساتھ ہی ساتھ مناسب خوراک جو کہ چکنائی اور دیگر نقصان دہ اجزا سے پاک ہو ،ایسی غذا کا استعمال کرنے سے ذیابیطس کو نا صرف کم کیا جاسکتا ہے بلکہ جینیاتی طور پر اس مرض کی منتقلی کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.