تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حزب اللہ کے امیدوار کو اکثریت ملی تو اتحادی حکومت بنائینگے، حسن نصراللہ

جنگ نیوز -
لبنان …حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے کہاہے کہ اگر انتخابات میں ان کی جماعت کو کابینہ میں شمولیت میں دعوت دی گئی تو وہ اتحادی حکومت کے قیام کا مطالبہ کریں گے۔لبنانی ٹی وی پر اپنے خطاب میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی جماعت کے نامزد امیدوار کومطلوبہ اکثریت مل گئی اور وہ حکومت قائم کرنے کی پوزیشن میں ہوں تو وہ اتحادی حکومت کے قیام کو ترجیح دینگے۔ حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائیگی۔ان کا کہناتھا کہ وہ کسی ایک فریق کی حمایت کرنے کو نہیں کہہ رہے اور نہ ہی کسی جماعت کو حکومت سازی کے عمل میں شرکت سے روک رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.