تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ای ایس سی کے ملازمین نے بحالی کے بعد کام شروع کردیا

جنگ نیوز -
کراچی …کے ای ایس سی کے بر طرف ساڑھے چار ہزار ملازمین نے بحال کئے جانے کے بعد اپنے عہدوں پر آج سے کام کا آغاز کر دیا ہے۔چند روز قبل کے ای ایس سی کی انتظامیہ کی جانب سے ادارے کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو بر طرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا جس کے بعد برطرف ملازمین کی جانب سے گزری میں قائم کے ای ایس سی کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا تھا۔ اس دوران صوبائی و وفاقی وزرا کی جانب سے معاملات کو سلجھانے کی کوششیں کی جاتی رہیں اور راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور میاں رضا ربانی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔کئی دن مذاکرات جاری رہنے کے بعد انتظامیہ اور حکومتی عہدیداروں کی جانب سے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور گزشتہ روز صوبائی وزیر شازیہ مری نے بحالی کا فیصلہ احتجاجی دھرنے کے مقام پر جا کر سنایا۔ تاہم بحال کئے جانیوالے تمام ملازمین نے آج سے اپنے عہدوں پر فرائض کی انجام دہی کا آغاز کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.