5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پرتگال:اینی بل کاواکو سلوادوبارہ صدر منتخب ہو گئے
جنگ نیوز -
لزبن …پرتگال میں حالیہ صدارتی انتخابات میں اینی بل کاواکو سلوادوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔ پرتگال کی اپوزیشن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے71 سالہ صدرAnibal Cavaco Silva نے انتخابات کے پہلے راؤنڈ میں52.9 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے اہم مخالف سوشلسٹ مینوئل الیگرے نے صرف19.7 فیصد ووٹ حاصل کئے۔پرتگالی حالیہ صدارتی انتخابات جوش وخروش سے خالی رہے اور ٹرن آؤٹ47 فیصد کم رہا۔Cavaco Silvaسن دو ہزار چھ 2006کے صدارتی انتخابات میں بھی پہلے راؤنڈ میں کامیاب رہے تھے جبکہ وہ1985-1995 تک وزیراعظم کی ذمہ داریاں بھی ادا کر چکے ہیں۔ اقتصادیات میں مہارت رکھنے والےCavaco Silva نے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر ملک سے بے روزگاری اور غیر ملکی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔