5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کھانے کے دوران ٹی وی دیکھنا موٹاپے کو دعوت دیناہے، ماہرین
جنگ نیوز -
کینبرا…بزرگ ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ کھانا کھاتے وقت ساری توجہ اس پر ہی ہونی چاہیے۔اب جدید سائنس بھی یہی کہہ رہی ہے۔ماہرین کے مطابق رات کو ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانے والی خواتین کی تھکن ضرور اتر جاتی ہوگی لیکن ایسا کرنا موٹاپے کودعوت دیتا ہے۔آسٹریلیا کی میکوائر یونی ورسٹی کے ماہرین نے مناسب وزن کی حامل خواتین کے ایک گروپ پر تحقیق کی ۔اس کے مطابق ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانے سے توجہ ایک جانب نہیں رہتی اور رات کے کسی پہر بھوک پھر سے جاگ اٹھتی ہے۔اس صورت میں جسم میں کیلوریز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ تحقیق کے دوران صرف کھانے سے انصاف کرنیوالی خواتین نے دوبارہ بھوک لگنے کی شکایت نہیں کی۔ماہرین کہتے ہیں کہ دلچسپ ٹی وی پروگرام دیکھتے ہوئے کھانے کا ذائقہ محسوس کرنے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔اس صورت میں رات کودوبارہ پیٹ بھرنا صحت کیلئے اچھا نہیں ہوتا۔