5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیرہ بگٹی: سوئی گیس کی دو پائپ لائنیں دھماکا خیز مواد سے اڑا دیں
جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی…ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے سوئی گیس کی دو پائپ لائنیں دھماکا خیز مواد سے اڑا دیں ۔واقعات کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلیکن آرمی نے قبول کرلی۔لیویزذرائع کے مطابق پیرکوہ اور لوٹی سے سوئی گیس پلانٹ آنیوالی24انچ قطر کی گیس پائپ لائن نامعلوم افراد نے پیش بوگی کے مقام پر دھماکا خیزمواد سے اڑا دی۔ پائپ لائن تباہ ہونے سے سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی جبکہ دوسرے واقعہ میں پیرکوہ کے مقام بھی نامعلوم افراد نے دوکنویں کی8انچ کی جنکشن لائن کودھماکا خیزمواد سے تباہ کردی ڈیرہ بگٹی میں تحریب کاری سے تباہ ہونیوالی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کیلئے پی پی ایل کی ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئی ہیں ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائنیں تباہ کرنے کے دونوں واقعات کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکین آرمی نے قبول کرلی۔