5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بالی ووڈ اداکار شترو گن سنہا کی گرفتاری کے احکامات جاری
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بھارتی ریاست بہار کے ضلعِ Bettiahکی پولیس نے بالی ووڈ اداکار اور نامور سیاستدان شترو گن سنہا کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ذرائع کے مطابق گذشتہ سال شتروگن سنہا کے خلاف اکتوبر نومبر کے اسمبلی کے انتخابات میں کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔تحقیقات میں شتروگن پر الزام ثابت ہوجانے پر Bettiahکے پولیس سپرٹینڈنٹ نشانت کمار تیواری نے انکی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے اور پولیس کو یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر شتروگن سنہا فرار ہونے کی کوشش کریں تو انکی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرلی جائے۔واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی شروگن سنہا پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے بہار اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر ضلعی و مقامی انتظامیہ کو بتائے بغیر ایک گاؤں میں جلسے میں شرکت کی تھی اور وہاں مقامی لوگوں سے خطاب کیا تھا۔