5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مظفرآباد : بس کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد3 ہوگئی
جنگ نیوز -
مظفرآباد…مظفرآباد میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد3ہوگئی ہے،حادثے میں24افراد زخمی بھی ہوئے پولیس کے مطابق مسافر بس کردلہ سے مظفرآباد جارہی تھی۔مظفرآبادایئرپورٹ کے قریب بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرکھائی میں جاگری ،زخمیوں میں اسکول کے طلبا بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفر آباد اور عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور زخمی حالت میں فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے پچاس پچاس ہزار اور زخمیوں کیلئے پچیس ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔