5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلین اوپن : سوڈرلنگ کوچوتھے راؤنڈ میں شکست ،ایونٹ سے باہر
جنگ نیوز -
ملبورن…سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ چوتھے راؤنڈ میں شکست کے بعد آسٹریلین اوپن ٹینس سے باہر ہوگئے، سیکنڈ سیڈ روس کی ویرا زوناریوا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ملبورن میں جاری گرینڈ سلیم ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں یوکرین کے ایلکزینڈر ڈولگوپلو کا مقابلہ فورتھ سیڈ رابن سوڈرلنگ سے تھا، دونوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور دو دو سیٹ جیتے، لیکن فیصلہ کن سیٹ میں ڈولگوپلو نے سوڈرلنگ کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا،اور ایک چھ، چھ تین، چھ ایک، چار چھ اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب برطانیہ کے اینڈی مرے، ویمنز سیکنڈ سیڈ روس کی ویرا زوناریوا اور چیک ری پبلک کی پیٹرا کویٹووا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔