تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

داتا صاحب کے عرس کا دوسرا روز،زائرین کا رش

جنگ نیوز -
لاہور…حضرت داتا صاحب کے لاہور میں آج عرس کا دوسرا روز ہے۔ دوسرے روز کی صبح بھی مزار اور اردگرد زائرین کا رش رہا اور سیکڑوں کی تعداد میں عقیدتمند حاضری کیلئے آتے رہے۔ پھولوں کی چادریں چڑھاتے رہے اور ملک و قوم کی خوشحالی اور ملک میں امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کی دعائیں مانگتے رہے۔ مزار کے باہر بھی لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص اور دھمال ڈالتے رہے۔ ان میں زبردست جوش و خروش اور مذہبی عقیدت نظر آرہی ہے۔ ڈی سی او لاہور نے کل لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ زائرین کی حفاظت کیلئے پولیس نے غیر معمولی انتظامات کئے ہیں۔آج محافل تلاوت اور رات کو محافل سماع منعقد ہونگی جن میں معروف قوال حضرات عارفانہ کلام پیش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.