تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسپینش لیگ فٹبال: ریال میڈرڈ اور بارسلونا نے میچز جیت لیے

جنگ نیوز -
میڈرڈ…اسپینش لیگ فٹبال میں ریال میڈرڈ اور بارسلونا نے اپنے میچز جیت لیے،دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیبل پر پہلی پوزیشن کیلئے کشمکش جاری ہے۔ میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ اورReal Mallorca نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا،دونوں جانب سے حریف گول پر خوب حملے ہوئے،لیکن61ویں منٹ میںKarim Benzema نے گول کر کے ہوم ٹیم ریال میڈرڈ کو برتری دلا دی۔اس کے بعد کرسٹیانو رونالڈوکی ہیڈر کے ذریعے ٹرائی گول پوسٹ سے ٹکرا گئی اور میچ ایک صفر پر ہی ختم ہوا،میڈرڈ کے پوائنٹس کی تعداد51ہو گئی ہے۔ ایک اور میچ میں بارسلونا نےRacing Santander کو تین گول سے شکست دیکر ٹیبل پر55پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔دوسرے ہی منٹ میںPedro Rodriguez نے بارسلونا کو برتری دلائی۔33ویں منٹ میں لینول میسی نے پنالٹی اسپاٹ پر سے گول کر کے سبقت ڈبل کر دی۔56ویں منٹ میںAndres Iniesta نے بارسلونا کے لیے تیسرا گول کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.