5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جسٹس جاوید اقبال والدین قتل کیس،ملزمان کا4 روزہ جسمانی ریمانڈ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کی مقامی عدالت نے جسٹس جاوید اقبال کے والدین قتل کیس کے ملزمان کا چار دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔پولیس نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں گرفتار ملزمان نوید اقبال اور عباس کو مقامی عدالت میں پیش کیااور ملزمان کا8 دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا تاہم عدالت نے چار دن کا ریمانڈ منظور کر لیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل بختیار رانا نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم نوید اقبال سے10 ہزار روپے اور عباس سے30 ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں،جبکہ جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے گھر کے اوپر رہنے والے دو افراد اور ہمسایوں کے فنگر پرنٹس نیگیٹو آئے ہیں۔