5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ممنوعہ بور اسلحہ: 1014 لائسنس پارلیمنٹیرینز کی سفارشات پر جاری ہوئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی سیکرٹری داخلہ قمرزمان چودھری نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتایاہے کہ کراچی میں کوئی باقاعدہ آپریشن نہیں کیاجارہا۔ صرف شرپسندوں کیخلاف رینجرز کی کارروائی جاری ہے، ایک ہزارچودہ اسلحہ لائسنس پارلیمنٹیرینزکی جعلی سفارش پرجاری کئے گئے۔ اسلام آبادمیں چودھری نثارکی صدارت میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس کو قمرزمان چودھری نے بتایاکہ جاری کئے جانیوالے 45 ہزار ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنسوں میں سے تیس ہزارجعلی نکلے، جنہیں منسوخ کردیاگیاہے، اسلحہ لائسنس کے اجراپرجنوری2010سے پابند ی برقرار ہے۔ چودھری نثارنے وزارت داخلہ کو ہدایت دی کہ مالی بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں صرف پی اے سی کے حکم کے تحت ڈالے جائیں ، یہ ٹھیک نہیں کہ رحمن ملک کسی کانام ای سی ایل میں ڈالیں یہ اپنی مرضی سے نکال دیں۔