تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

باجوڑ : شدت پسندوں کے متعددٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز کی گولہ باری

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے ایک اور اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔باجوڑ ایجنسی میں شدت پسندوں کے متعدد مشتبہ ٹھکانے سکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے تباہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ کنڈاؤ خیل میں شدت پسندوں نے علی الصبح گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا خیزمواد نصب کرکے تباہ کردیا۔ذرائع کے مطابق ایجنسی بھر میں تباہ ہونیوالے اسکولوں میں اب تک31 اسکول شدت پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہوچکے ہیں۔باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے تحصیل سلارزئی کے علاقے ماندل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری تو پخانے سے گولہ باری کی۔کارروائی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم گولہ باری سے شدت پسندوں کے متعدد مشتبہ ٹھکانے تباہ ہو گئے ۔ دوسرے جانب تحصیل نواگئی میں عسکر یت پسند کمانڈر عمراخان نے خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔باجوڑ ایجنسی میں پو لیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی بھر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دی اور ایجنسی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے ۔ ادھر سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شلہنڈ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کھیتوں میں چھپائی گئی13 کلاشنکوف برآمد کرکے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.