5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گلگت سمیت بیشتربالائی علاقوں میں سردی کا زورٹوٹ گیا
جنگ نیوز -
مظفرآباد…آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے، بیشتر علاقوں میں سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے،اسکردو میں سردی کی لہربرقرار ہے ۔ بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث سڑکیں بند ہیں ۔ضلع استور اور غذر میں موسم صاف ہے۔شندور ٹاپ پر برف باری کے بعد دو روز سے چترال اور غذر کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہے۔ گلگت اور گردونواح میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔چمن سمیت شمالی بلوچستان میں موسم صاف ہونے کے باعث سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے، مظفر آباد سمیت وادی نیلم اور وادی جہلم میں بھی موسم صاف ہے ،کرم ایجنسی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔