تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی :ہول سیل مارکیٹ میں پیاز اور آلو کی قیمتوں میں10 روپے تک کمی

جنگ نیوز -
کراچی… کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں پیاز اور آلو کی قیمتوں میں8 سے10 روپے کی کمی ہوئی ہے۔سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے نائب چیئرمین آصف احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ اندرون سندھ سے آلو اور پیاز کی رسد میں بہتری کے باعث ہو ل سیل سطح پرپیاز20 روپے فی کلو، آلو12 روپے جبکہ ٹماٹر40روپے فی کلو کی سطح پر آگیا ہے۔ریٹیل مارکیٹ ذرائع کے مطابق ریٹیل سطح پر پیاز25 جبکہ آلو15 سے20 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے، جبکہ ٹماٹر50 سے55 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پولٹری مصنوعات میں انڈوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی جارہی۔ سندھ پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سردی میں کمی کے باعث رسد بہتر ہونے سے انڈے کی فی درجن قیمت13 روپے کمی کے بعد73 روپے ہوگئی ہے۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.