5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیاز سستا ہونے سے باقی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی واضح کمی
جنگ نیوز -
لاہور…بھارت کو پیاز کی برآمد پر پابندی کے بعد مقامی منڈی میں پیاز کی قیمتیں حیرت انگیز حد تک کم ہو کر20 روپے کلو پرآ گئی ہیں ،پیاز سستا ہونے سے باقی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی واضح کمی آئی ہے ۔واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کوپیاز کی برآمد بندہونے سے بارڈر پرکھڑے پیاز کے ٹرک واپس آ گئے ہیں۔ ہزاروں من پیازواپس مارکیٹ آنے سے اس کی قیمتیں یکدم کریش کر گئیں اور منڈی میں پیاز15 روپے کلوجبکہ بازار میں اچھی کوالٹی کا ایک نمبر پیاز20 سے30 روپے کلو دستیاب ہے۔ پیاز کی قیمتوں میں کمی سے دیگرسبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ٹماٹر100 روپے سے کم ہو کر30 روپے کلو جبکہ آلو50 سے 20 روپے کلو پرآ گیا ہے۔ہری مرچ ،لہسن،ادرک اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی واضح کمی آئی ہے۔