5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی :آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم صاف اور خشک رہے گا
جنگ نیوز -
کراچی …آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم صاف اور خشک رہے گا جبکہ رات میں درجہ حرارت گرنے کے باعث سردی میں اضافہ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت13ڈگری سینٹی گریڈرہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی اور اسکے مضافات میں جنوبی علاقو ں سے ہوائیں6 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔اسوقت ہوامیں نمی کاتناسب24فیصدہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزشہرمیں کم سے کم درجہ حرارت14.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاجبکہ رات میں درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔