5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجگور میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
پنجگور…ضلع پنجگورکے علاقے گرمکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گرمکان کے علاقے میں دوافراد حاجی محمد اور غلام حیدرمقامی روٹی پلانٹ پر کام کررہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پراندھا دھند فائرنگ کردی جس سے یہ دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالے دونوں افراد کی میتیں سول اسپتال پنجگور میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔