تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ وقلات سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار

جنگ نیوز -
کوئٹہ … وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، صوبے میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.5 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں منفی6،قلات میں منفی 8.5،دالبندین منفی0.5،نوکنڈی5،ژوب منفی1.5،بارکھان4.5،سبی6،لسبیلہ7،خضدار5،جیوانی15، گوادر12اور تربت میں9ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہ میں دھوپ نکلنے کے باوجود سردی کی شدت میں نمایاں کمی نہیں آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.