تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چینی تجارتی وفد کی پاکستانی تاجروں کوشنگھائی نمائش میں شرکت کی دعوت

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے تجارتی وفد نے پاکستانی تاجروں کو شنگھائی میں ہونے والی نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے24رکنی وفد کے سربراہ وانگ زو نے کیمیکل کے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں باہمی منصوبے شروع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کیمیکل اینڈ ڈائز مرچنٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کو دعوت دی کہ وہ شنگھائی میں11 ویں ڈائرز اسٹف نمائش میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تاجر پاکستانی تاجروں کے ساتھ مل کر کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ اس موقع پر کراچی چیمبر کے صدر سعید شفیق ، پاکستان کیمیکل ڈائز مرچنت ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہارون اگر اور چین کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.