5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مہنگے اور متنازع رینٹل پروجیکٹ منسوخ کردینگے، را جہ پرویز اشرف
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مہنگے اور متنازع رینٹل پروجیکٹ منسوخ کرکے صرف 700 میگا واٹ کے رینٹل پاور منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں میٹ دی پریس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ 1950 میگا واٹ سے کم کرکے اب صرف 700 میگا واٹ کے رینٹل پاور پروجیکٹ مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ رینٹل پاور پروجیکٹ پچھلی حکومت کے دور میں شروع کیے گئے تھے۔ راجہ پرویز اشرف کہنا تھاکہ گرمیوں میں اے سی26 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنے سے قوم نے1000 میگاواٹ کی بچت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر2011 تک826 میگاواٹ سسٹم میں آ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے320 میگاواٹ کا بطور تحفہ منلے والا پاور پلانٹ فیصل آباد پہنچ گیا ہے۔