5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صوفوں کا فوم کھانے والی منفرد خاتون
جنگ نیوز -
میامی . . . . . . امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر Bradentonسے تعلق رکھنے والی30سالہ خاتون Adeleکو فوم سے بیحد رغبت ہے۔وہ پیکا ایڈیلیڈنامی ایک عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہیں جس میں کسی بھی فرد کوعام کھانے کی اشیاء کے بجائے دوسری عجیب و غریب اشیاء کھانے کی خواہش پیدا ہوجاتی ہے۔اس عجیب و غریب صورتحال میں مبتلا Adeleانتہائی رغبت سے صوفہ کشنز کا فوم نکال کر کھاتی نظر آتی ہیں۔ایک ٹی وی شو میں شریکAdele کے مطابق وہ اب تک تقریباً200پونڈ فوم کھاچکی ہیں جس میں 7صوفہ کشنز اور 2کرسیوں کے فوم شامل ہیں۔