5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرایک بار پھر86روپے کی سطح پر آگیا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . معاشی کمزوری کے اثرات روپے کی قدر پر بھی دیکھے جارہے ہیں،تقریبا تین ماہ بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر86 روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق درآمد کنندگان جانب سے خریداری اور بین الااقوامی ادائیگیوں کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر8 میں پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ آج86 روپے پر بند ہوا۔اس سے قبل20 اکتوبر2010 کو ایک امریکی ڈالر86 روپے کی سطح پر تھا۔ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں اور معیشت غیر پیداواری زر کے باعث روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔دوسری جانب فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر86 روپے10 پیسے میں خریدا اور86 روپے20 پیسے میں فروخت کیا فروخت کیا جارہا ہے۔