5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پراسرار بیماری: کتا ڈاکیے کو دیکھ کرعجیب حر کتیں شروع کردیتا ہے
جنگ نیوز -
لندن . . . . . برطانوی کاؤنٹی ڈیون سے تعلق رکھنے والے46سالہTrevor Gliddonکا پالتو کتاMabelایک عجیب و غریب بیماریNarcolepsyکا شکار ہے۔5سالہMabelدروازے پر ڈاکیے کے قدموں کی آواز کیساتھ ہی دوڑتا ہوا دروازے کی طرف بھاگتا ہے اور ناصرف ڈاکیے کی ڈالی گئی ڈاک پھیلا دیتا ہے بلکہ دروازے پر بھی پنجے مارتا ہے ۔کافی دیر اسطرح اوٹ پٹانگ ہسٹریائی حرکات کرنے کے بعدMabelکئی منٹوں تک ساکت ہوکر زمین پر پڑا رہتا ہے۔Mabelکی یہ اوٹ پٹانگ حرکات یہیں تک محدود نہیں بلکہ اپنے مالک کیساتھ باہر سیر کے دوران بھی دوسرے کتوں اور کوئی غیر معمولی حرکت کو دیکھ کر بھی اسی طرح کا برتاؤ کرتا پایا جاتا ہے۔