5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک بھرمیں گیس کا شارٹ فال600 ملین کیوبک فٹ سے زائدہوگیا
جنگ نیوز -
لاہور…ملک بھرمیں گیس کا شارٹ فال600 ملین کیوبک فٹ سے زائد ہوگیاہے، لاہور کے صنعتی یونٹ کئی روز سے بندہیں جبکہ سی این جی اسٹیشنزہفتہ وار شیڈول کے تحت پیر،منگل بند رہیں گے۔سوئی گیس حکام کے مطابق گذشتہ دنوں سردی کی وجہ سے گیس کی مانگ بڑھی جس میں ابھی تک کمی نہیں آئی۔گیس لوڈشیڈنگ شیڈول کے تحت لاہور کے سی این جی اسٹیشنز،پیر کی صبح چھ بجے سے بدھ کی صبح چھ بجے تک ،اڑتالیس گھنٹے، بند رہیں گے۔ لاہور زون کی اکثر فیکٹریاں کئی روز سے بند ہیں۔وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ صنعتیں ہفتے میں دو روز اور سی این جی اسٹیشنز ایک روز بند رہیں گے تاہم اس پر ایک روز بھی عمل نہیں ہو سکا۔ سوئی گیس حکام کے مطابق یہ صورتحال15مارچ تک برقراررہے گی ۔