تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسرائیل نے امریکا سے فلسطینی ریاست پر کئی بار تحفظات کااظہارکیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . خفیہ امریکی دستاویزات کے مطابق کم آبادی اور کم رقبے کی وجہ سے بھی اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے قیام پر تحفظات کا کئی بار امریکا سے اظہارکیاتھا۔وکی لیکس کے جاری کئے گئے خفیہ امریکی مراسلے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکا کے خصوصی ایلچی ریٹائرڈ جنرل جیمز جون نے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ،وزیر دفاع ایہود باراک اور وزیرخارجہ سمیت کئی اعلی اسرائیلی فوجی افسران سے اٹھارہ دسمبر دو ہزار سات کواسرائیل میں ملاقات کی۔اس کے دو دن بعد بیس دسمبر کو بھیجے گئے مراسلے سے پتہ چلتاہے کہ ملاقات میں جنرل جونز نے فلسطینی ریاست کے قیام اورسیکیورٹی پلان کے حوالے سے اپنے مینڈیٹ پر بات کی تھی۔ جنرل جونزنے اسرائیلی اخبارات کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ روڈ میپ کے پہلے فیز کی تکمیل کی مانیٹرنگ میں دخل نہیں دیں گے۔اسرائیلی حکام نے فلسطینی ریاست کے قیام پر سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات بھی ظاہرکرتے ہوئے کہاتھا کہ آبادی میں کم ہونے ا ور اسرائیل کے چھوٹے رقبے کی وجہ سے دو آزاد ریاستوں کا قیام سیکیورٹی کے حوالے سے بھی مسائل پیدا کرسکتا ہے،تاہم اسرائیلی حکام کی اکثریت نے اس میٹنگ میں بارہا دو آزادریاستوں کے قیام میں پیش رفت پر جنرل جونز کو مکمل اسرائیلی تعاون اور حمایت کا یقین بھی دلایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.