تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میں مندی،انڈیکس 61پوائنٹس کی کمی کیساتھ12370پربند

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہیں رکھ سکا۔پیر کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور یہ رحجان تمام دن ہی مارکیٹ میں جاری رہا۔ سرمایہ کاروں نے شیئرز کی فروخت کو ترجح دی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس61 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار370 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم دس کروڑ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام ایز گارڈ نائن کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت3 پیسے اضافے کے بعد11 روپے99پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس65پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار69پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.