تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مطالعہ اورمناسب غذا،بڑی عمر میں ذہنی امراض سے بچاؤ کاذریعہ

جنگ نیوز -
لندن . . . . . طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدہ مطالعہ اور مناسب غذا کا استعمال بڑی عمر میں ذہنی امراض سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے۔برطانوی طبی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق جو لوگ اپنے ذہن کو مطالعے میں مصروف رکھتے ہیں ان میں ڈپریشن سمیت دیگرذہنی امراض کا خدشہ انتہائی کم ہوجاتا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں سے بھر پور غذا کا استعمال بھی ذہن کو تقویت پہنچاتا ہے، جس سے بڑی عمر میں پیدا ہونیوالے دماغی امراض کا خدشہ گھٹ جاتا ہے اور بھولنے کے مرض سے بھی نجات ممکن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.