5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیپکو کے دعووں کے باوجود بجلی کا شارٹ فال17سو میگاواٹ برقرار
جنگ نیوز -
لاہور…پیپکو کے دعووں کے باوجود بجلی کا شارٹ فال17سو میگاواٹ برقرار ہے جبکہ گیس اور تیل نہ ملنے سے کئی پاور ہاؤسز بند پڑے ہیں ۔پیپکو کے اعداد و شمارکے مطابق ہائیڈل پیداوار بڑھنا شروع ہو گئی ہے اور شارٹ فال3 ہزار میگا واٹ سے کم ہو کر1700 میگاواٹ پر آگیا ہے۔شارٹ فال میں کمی سے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ دو گھنٹے کم ہوئی ہے تاہم چھوٹے شہروں اور دیہات میں بہتری نہیں آئی اور دس دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام انتہائی پریشان ہیں ۔ صارفین نے صورتحال کو حکومت کی ناقص کارکردگی قراردیا ہے ۔پیپکو حکام کے مطابق گیس اور تیل ملنے سے بند پاور پلاٹس چلائے جاسکتے ہیں اور شارٹ فال ختم ہو سکتا ہے۔