تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حج کرپشن اسکینڈل :حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی اکاؤنٹس منجمد

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حج کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی اکاؤنٹس کا سراغ لگاکر انہیں منجمد کردیاہے۔ذرائع نے تحقیقات کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ حامد سعید کاظمی کے ملتان کے کئی بنکوں میں فارن کرنسی اکاؤنٹس ہیں جن میں ہزاروں پاؤنڈ اور ڈالر پڑے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے پہلے اپنے ان اکاؤنٹس سے انکار کر دیا تھا تاہم ایف آئی اے کے فرانزک ماہرین اور اسٹیٹ بنک کی معاونت سے ان اکاؤنٹس کا پتہ لگا کرمنجمد کردیاگیا ہے ۔ حامد سعید کاظمی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھی اپنے ان اکاؤنٹس کی تصدیق کر دی ہے ۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے اسٹیٹ بنک کو ایک خط لکھا ہے جس میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور شگفتہ جمانی اور دیگر افراد کے اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ایف آئی اے کے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر ابھی تک سعودی عرب میں تحقیقات کر رہے ہیں ۔ کیس کا اہم ملزم احمد فیض ابھی تک مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹسزکے باوجودکوئی سراغ نہیں ملا۔تحقیقاتی ٹیم نے سعودی عرب میں حجاج کے لیے رہائشی انتظامات میں گھپلوں اورٹریول ایجنٹس کی مبینہ ملی بھگت کے دستاویزی ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.