5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کربلا کے نزدیک دو کار بم دھماکے ،20 افراد ہلاک،71 زخمی
جنگ نیوز -
کربلا…عراق کے شہر کربلا کے نزدیک دو مختلف کار بم دھماکے میں20 افراد ہلاک اور71 زخمی ہوگئے۔عراقی حکام کے مطابق کربلا کے مشرق میں پہلا دھماکا الابراہیمی کے علاقے میں بس ٹرمینل پر کار بم دھماکا ہوا۔واقعے میں10 افراد ہلاک اور50 زخمی ہوئے ۔دوسرا دھماکا کربلا شہر میں ہوا،واقعے میں10 افراد ہلاک اور 21زخمی ہوگئے۔صوبائی حکام کے مطابق تما م افراد زائرین تھے اور وہ چہلم امام حسین کے سلسلے میں کربلا زیارت کے لیے آئے تھے۔تین روز قبل بھی کربلا کے نزدیک تین بم دھماکوں میں45 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔