5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
احتساب عدالت میں وزیر داخلہ کیخلاف کرپشن ریفرنسزکی سماعت
جنگ نیوز -
راولپنڈی…قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت کوبتایاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کے خلاف کرپشن ریفرنسز درست نہیں ، لہذا دونوں ریفرنسز واپس لینے کی نیب کی درخواست منظورکی جائے۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج چوہدری عبدالحق نے وزیر داخلہ کے خلاف دو کرپشن ریفرنسز سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔ رحمان ملک کے وکیل امجداقبال قریشی کی طرف سے حاضری سے عارضی استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی ۔ نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل ملک جمیل اعوان کے نیب ریفرنسز واپس لینے کی درخواستوں پر دلائل جاری تھے کہ سماعت 31جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔