5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قومی اسمبلی کا رواں سیشن چارفروری تک جاری رکھنے کافیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کارواں سیشن چار فروری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ ڈپٹی اسپیکرفیصل کریم کنڈی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں طے کیاگیاہے کہ موجودہ سیشن رواں پارلیمانی سال کاآخری اجلاس نہیں ہوگابلکہ فروری کے آخر میں قومی اسمبلی کاایک اوراجلاس منعقدکیاجائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ رواں پارلیمانی سال میں مزید22 بل قومی اسمبلی میں پیش کئے جائیں گے۔