تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

زلزلے سے نقصانات کا سروے جلد شروع کیاجائیگا، ڈی سی او چاغی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقے دالبندین میں متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے جلد ازا جلد سروے شروع کیا جائے گا ۔ ڈی سی او ضلع چاغی ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ گزشتہ ہفتے انے والے زلزلے سے دالبندین کے علاقے میں دو سو سے ڈھائی سو گھر متاثر ہو ئے تھے جبکہ کئی سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا ۔انہوں نے بتا یا کہ زلزلے کے بعد وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین زلزلہ کی امداد کے لئے سرگرمیوں کا اغاز ہو گیا ۔اب تک پی ڈی ایم اے کی جانب سے دو سو ٹینٹ ، دو سو کمبل، این ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کے ساتھ ہزار فوڈ پیکٹس اور ایک سو پچاس ٹینٹ ،ایدھی فاونڈیشن کے عبدالستار ایدھی نے دالبندین کا خود دورہ کر کے متاثرین میں کمبل اور فی خاندان دس دس ہزار روپے تقسیم کئے ۔انہوں نے بتایا کہ آرمی کی جانب سے بھی متاثرین کی ریلیف کا کام جاری ہے جبکہ ترکی کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے بھی متاثرین کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے سروے جاری ہے جس کے بعد وہ بھی اپنی امدادی سرگرمیوں کا اغاز کر یں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دوسو سے ڈھائی سو گھر متاثرہو ئے ہیں جبکہ ضلع چاغی سے تین سو درخواستیں موصول ہو ئی ہیں جن پر سروے کے متعلقہ محکمے کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.