5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پانی چوری کی روک تھام کیلئے نیاسسٹم متعارف کرایا جائیگا،راجہ ریاض
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے سینئر وزیر راجہ ریاض احمد کا کہنا ہے کہ پانی چوری کی روک تھام کے لیے نیا مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروایا جارہا ہے۔ لاہورسے جاری بیان میں سینئر وزیر راجہ ریاض احمد نے کہا کہ رواں سال عالمی بینک کے تعاون سے رئیل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت بیراجوں اور نہروں کے150 مقامات پر پانی کی آمد اور اخراج چیک کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جناح بیراج کی مرمت اور دیگرمنصوبوں کیلئے عالمی بینک سے معاہدے کیے جارہے ہیں ۔سیلاب سے متاثرہ نہروں اور بیراجوں کی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کی جائے گی۔