تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

متحدہ دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والوں کی بھی نمائندہ جماعت ہے، رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی مومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم صرف اردو بولنے والوں کی نہیں دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والوں نمائندہ جماعت ہے۔یہ بات انہوں ے نے خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آباد کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ اشفاق منگی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحت30 جنوری کو منعقدہ جلسہ ملک بھر کی دیگر قومیتوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ثابت ہوگا ، جلسہ ثابت کر دے گا کہ ایم کیو ایم ہی ملک کے مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ30جنوری کو جلسہ قومی یکجہتی کے تحت ایم کیو ایم کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے ۔ اشفاق منگی نے کہا کہ جلسے کا مقصد ملک بھر کے عوام کو ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے جمع کر کے جاگیردارانہ اور موروثی نظام سیاست کا خاتمہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.