5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
افغان صوبہ لوگر میں امریکی ڈرون طیارہ تباہ کردیا گیا
جنگ نیوز -
کابل… افغان صوبے لوگر میں امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا گیا حزب اسلامی نے گذشتہ ایک ماہ کے اندر تین ڈورن طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔حزب اسلامی کی جانب سے جاری کردہ وڈیو میں افغان صوبے لوگر کے علاقے بارک میں گرائے گئے ڈرون کا ملبہ دکھایا گیا ہے ، جسے ایک ماہ قبل گرایا گیا تھا۔ حزب اسلامی کے مطابق انہوں نے ایک ماہ کے اندر وردگ، قندوز اور لوگر میں تین ڈرون طیارے گرائے ہیں اور اب تک گرائے گئے ڈرون طیاروں کی تعداد ایک سو کے لگ بھگ ہے ۔