5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جان لینن کے خطوط5لاکھ ڈالر میں برطانوی اشاعتی ادارے کو فروخت
جنگ نیوز -
لندن …برطانیہ کے لیجنڈری گلوکار،موسیقار،نغمہ نگار اور دی بیٹلز راک بینڈ کے بانی جان لینن کے نادر ونایاب خطوط ان کی بیوہYoko Onoنے5لاکھ ڈالر سے زائد میں برطانوی اشاعتی ادارے کو فروخت کردیے ہیں۔لندن کے مشہور اشاعتی ادارےOrion Booksنے انتہائی بھاری قیمت ادا کرکے ان خطوط کے اشاعتی حقوق اپنے نام کرلیے ہیں جس کے تحت یہ خطوط2012میں شائع کیے جائیں گے۔مختلف ڈرائنگ،مزاحیہ و افسردہ کلمات والے،ریکارڈ نگ کمپنیز اور اخباروں کو لکھے گئے جان لینن کے ان خطوط کی تعداد150سے زائد ہے جو پہلی بارکتاب کی شکل میں منظرِ عام پر لائے جائیں گے۔